Saturday, January 11, 2025
Homeتعلیماردو یونیورسٹی میں ’ہندوستانی آئین میں سماجی انصاف‘ پر خصوصی لیکچر

اردو یونیورسٹی میں ’ہندوستانی آئین میں سماجی انصاف‘ پر خصوصی لیکچر

حیدرآباد(پریس نوٹ) یونیورسٹی لٹریری کلب، ڈین بہبودی طلبہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ سیاسیات، مانو نے ہندوستانی آئین میں سماجی انصاف کے موضوع پر خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ایک جمہوری اور سیکولر ریاست کا تصور پیش کرتا ہے اور تمام طبقات کے لیے بہت سے حقوق بھی دیتا ہے۔ یہ دستور اپنے آپ میں خاص ہے کیوں کہ اس میں نہ صرف عوام اور عوامی رائے کو اہمیت دی گئی ہے بلکہ حکومت سے اوپر آئین کی بالادستی قائم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ موجودہ وقت میں ہندوستانی عوام کو اور خاص طور پر مظلوم طبقات کو آئین کو مظبوطی کے ساتھ تھام کر اپنے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں اپنے شہری ہونے کے احساس کو بیدار کرنے اور بطور شہری اپنے حقوق کو پہچاننے کی بھی ضرورت ہے۔
اس پروگرام کی صدارت ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے کی۔ صدر لٹریری کلب ڈاکٹر فیروز عالم نے طلبہ کے سامنے کلب کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقعے پر یونیورسٹی کے کلچرل کوآرڈنیٹر جناب معراج احمد بھی موجود تھے۔ سکریٹری لٹریری کلب طلحہ منان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور جوائنٹ سکریٹری مظہر سبحانی نے مہمان مقرر کا تعارف پیش کیا۔ جوائنٹ سکریٹری عالیہ ندا کے اظہار تشکر کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments