Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلافغانستان کے ساتھ ٹیسٹ کے لیے سری لنکا کی ٹیم کا اعلان

افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ کے لیے سری لنکا کی ٹیم کا اعلان

کولمبو: سری لنکا نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 2 سے 6 فروری تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ نئے ٹیسٹ کپتان دھننجے ڈی سلوا ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ کوسل مینڈس کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ دیمتھ کرونارتنے ، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل جیسے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
ٹیسٹ ٹیم میں تین نئے کھلاڑی لاہیرو ادارا، چمیکا گنا سیکرا اور میلان رتھنائیکے شامل کیے گئے ہیں۔ ادارا وکٹ کیپر بلے باز ہیں، جب کہ گنا سیکرا اور رتھنائیکے تیز گیند باز۔
سری لنکا ٹیسٹ ٹیم:- دھننجے ڈی سلوا (کپتان)، کوسل مینڈس (نائب کپتان)، دیموتھ کرونارتنے ، نشان مدوشکا، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، سدیرا سماراویکراما، رمیش مینڈس، اسیتھا فرنینڈو، وشوا فرنینڈو، کاسون راجیتھا، کامنڈو مینڈس، پربھات جے سوریا، لاہیرو ادارا، چمیکا گنا سیکرا اور ملان رتنائیکے ۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments