Saturday, January 11, 2025
Homeتعلیممانو میں این ای پی پر اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح

مانو میں این ای پی پر اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح

حیدرآباد (پریس نوٹ) ہمیں کلاس رومس، طلباءاور نصاب کو تیار کرنے کے لیے درپیش چیلنجوں کو پہچاننا اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے 8 روزہ طویل شعور بیداری و این ای پی 2020 کے اورینٹیشن پروگرام کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ یو جی سی – مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (یو جی سی- ایم ایم ٹی ٹی سی) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام اس پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے
پروفیسر اشتیاق احمد نے مزید کہا کہ ہمیں اچھا انفراسٹرکچر تیار کرنے، اساتذہ اور طالب علم کی کمیونٹی کو صنفی مسائل کے متعلق حساس بنانے، کثیر الشعبہ اور جامع تعلیم کو فروغ دینے اور معیاری تحقیق اور اس کی اشاعت کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے طلباءہم سے زیادہ ذہین ہیں، وہ جانتے ہیں کہ اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ لہذا، یہ ضروری ہے کہ ہم انہیں کچھ نیا اور مختلف فراہم کریں اُس سے جس تک وہ پہلے سے رسائی رکھتے ہیں۔
اس پروگرام میں ملک بھر سے زائد از 125 شرکاءنے رجسٹریشن کروایا ہے۔ یہ پروگرام12 فروری تک جاری رہے گا۔
اس آن لائن پروگرام میں جامع اور کثیر الضابطہ تعلیم، ہندوستانی علمی نظام، تعلیمی قیادت، نظم و نسق، اعلیٰ تعلیم اور معاشرہ، تحقیق و ترقی، مہارت کی ترقی، طلبہ کی تنوع اور جامع تعلیم اور معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments