Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاسعودی عرب کا اسرائیلی فوج کے رفح پر ممکنہ دھاوے کے سنگین...

سعودی عرب کا اسرائیلی فوج کے رفح پر ممکنہ دھاوے کے سنگین خطرات پر انتباہ

غزہ:سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی فوج کی ممکنہ چڑھائی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی فوج کے دھاوے کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری طور پراجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب
نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی تباہی کی جنگ میں حمایت کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ رفح ان لاکھوں شہریوں کے لیے آخری پناہ گاہ بن گیا ہے جو وحشیانہ اسرائیلی جارحیت سے گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہوئے ہیں۔ سعودی عرب غزہ میں شہریوں کی جبری ملک بدری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ایک بار پھر جنگ بندی پر زور دیتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس پرحملے کے بعد اب جنوبی غزہ کے بڑے شہر رفح میں حماس کے خلاف حملے کی تیاری کررہی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعے کے روز اپنی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ رفح سے شہریوں کے انخلاء کا منصوبہ تیار کرے۔
امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کورفح میں فوجی کارروائی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments