Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاامریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کر دیں: جوزپ...

امریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کر دیں: جوزپ بوریل

دبئی:یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور امریکی و اسرائیلی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں کیونکہ ان کے بھیجے ہوئے اسلحے سے بہت زیادہ لوگوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔
جوزپ بوریل نے یہ مطالبہ پیر کے روز کیا ہے۔ واضح رہے ہالینڈ کی ایک مقامی عدالت نے انسانی حقوق گروپوں کی استدعا پر ہالینڈ کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ جنگی طیاروں کے فاضل پرزوں کی فراہمی روک دے۔
ہالینڈ اسرائیل کے لیے امریکی ساختہ جنگی بمباری طیارے ایف 35 طیاروں کے فاضل پرزے فراہم کرتا ہے۔ کہ امریکی ساختہ طیاروں کا کاروبار ہالینڈ میں کیا جاتا ہے۔ یہ عدالتی فیصلہ پانچویں مہینے میں داخلی جنگی طیاروں کی مسلسل بمباری سے 28 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھی اسلحے کی مسلسل جاری ترسیل کو روکنے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کیا یہ منطقی نہیں ہے کہ جب اسرائیل اونروا کے سربراہ فلپ لارازینی کو اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آپ کب تک یہ سنتے رہنا چاہتے ہیں کہ دنیا کے اہم رہنما اور وزرائے خارجہ یہ کہتے رہیں کہ غزہ میں اتنی بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جوزپ بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کی مذمت کی ہے کہ رفح سے دس لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو نکال دیا جائے۔
یورپی یونین کے رہنما طنزیہ انداہ میں استفسار کیاکہ ان فلسطینی بے گھروں کو رفح سے نکال کر کہاں بھیجا جائے۔ کیا انہین چاند پر منتقل کیا جانا چاہیے، اسرائیل ان فلسطینیوں کو کہاں بھیجنا چاہتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments