Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلامریکہ: بھارت۔پاک ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کیلئے ٹکٹوں کی مانگ میں...

امریکہ: بھارت۔پاک ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کیلئے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ

واشنگٹن:امریکہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج پاکستان اور بھارت میچ کے لیے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے ٹکٹوں کی مانگ دستیاب ٹکٹوں کی تعداد سے 200 گنا زیادہ تھی۔
لانگ آئی لینڈ پر ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، جس میں 34 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، ابھی زیر تعمیر ہے، تاہم 9 جون کو ہونے والے میچ کے لیے پہلے سے ہی شائقین کی بڑی تعداد کی آمد کی توقع کی جارہی ہے۔
اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہو گا جب امریکا میں کوئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد ہو گا، ملک میں ہونے والے 16 کھیلوں میں ڈیلاس کے قریب لاڈرہل، جنوبی فلوریڈا اور گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ایس اے کے چیف ایگزیکٹو بریٹ جونز نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ٹکٹوں کی فروخت میں ناقابل یقین دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ورلڈکپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بہت زیادہ دلچسپ ہوتا ہے، میرے خیال میں ان دونوں ممالک کو امریکا میں کھیلتے دیکھنا واقعی خوش آئند بات ہے۔’
بھارت اور پاکستان اپنے تمام گروپ گیمز امریکا میں کھیلیں گے اور یقینی ہے کہ ملک میں رہنے والے تارکین وطن سے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔
امریکیوں کو روایتی طور پر کرکٹ سے زیادہ بیس بال میں دلچسپی ہے، لیکن ملک میں کرکٹ کا ٹی 20 فارمیٹ زیادہ توجہ کا مرکز ہے۔
میزبان ملک کے علاوہ آئرلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، ہالینڈ، بنگلہ دیش اور کینیڈا بھی امریکا میں کھیلیں گے۔
یکم جون کو ٹیکساس میں امریکا کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔
امریکی نائب کپتان ایرون جونز نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلہ بڑھائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ امریکا بھی کرکٹ کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments