Saturday, January 11, 2025
Homeکاروبارپے ٹی ایم کا بڑا قدم، پیمنٹس بینک سے تمام تعلقات ختم

پے ٹی ایم کا بڑا قدم، پیمنٹس بینک سے تمام تعلقات ختم

ممبئی:پے ٹی ایم پر آربی آئی کی کارروائی کے بعد کمپنی نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ کی صبح پے ٹی ایم نے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک سے خود کو الگ کرنے کے لیے اضافی اقدامات کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پے ٹیا یم پیمنٹ بینک اب پے ٹی ایم سے الگ ایک آزاد ادارے کے طور پر کام کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ آربی آئی نے پے ٹی ایم کو ہدایت دی تھی کہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کو اب اپنی سروس بند کر دینی چاہیے۔ اس کے لیے پہلے 29 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسے بعد میں بڑھا کر 15 مارچ کر دیا گیا۔
پے ٹی ایم نے جمعہ کی صبح ایک نئی اپ ڈیٹ دی ہے۔ آج پے ٹی ایم نے اپنے بلاگ پر پوسٹ کرکے اہم معلومات دی ہیں۔پے ٹی ایم نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ پے ٹی ایم اورپے ٹی ایم پیمنٹ بینک نے باہمی انحصار کو کم کرنے کے لیے مختلف انٹر کمپنی معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اپنی اسٹاک ایکسچینج کی تازہ کاری میںون 97 کمیونی کیشن نے کہا کہ بورڈ نے 1 مارچ 2024 کو معاہدوں کو ختم کرنے اورایس ایچ اے میں ترامیم کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پے ٹی ایم اور پے ٹی ایم پیمنٹ بینک نے پے ٹی ایم اور اس کے گروپ اداروں کے درمیان کئی انٹر کمپنی معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں پے ٹی ایم نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوسرے بینکوں کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرے گا اور اپنے صارفین اور تاجروں کو ہموار خدمات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments