Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانلوک سبھا انتخابات 2024: بی جے پی کے 195 امیدواروں کی پہلی...

لوک سبھا انتخابات 2024: بی جے پی کے 195 امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری

نئی دہلی: بی جے پی نے لوک سبھا کی 195 سیٹوں پر نام فائنل کر لیے، وارانسی سے پی ایم مودی امیدوار ہوںگے۔ 34 وزیروں کے نام بھی امیدوار کے طور پر شامل کئےگئے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی فہرست کا گزشتہ کئی دنوں سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ حال ہی میں پارٹی دفتر میں مرکزی الیکشن کمیٹی کی میراتھن میٹنگ ہوئی، اس میٹنگ کے بعد پہلی فہرست تیار کی گئی۔
یہ فہرست آج جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں کئی موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ پارٹی نے کئی نئے چہروں پر بھی جوا کھیلا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پی ایم مودی نے ان انتخابات میں پارٹی کی 370 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔ یہ فہرست اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ اس پہلی فہرست میں 16 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 195 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
اس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے، امت شاہ گاندھی نگر سے، راجناتھ سنگھ لکھنؤ سے، نتن گڈکری ناگپور سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اس فہرست میں 34 مرکزی وزراء کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور دو سابق وزرائے اعلیٰ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ پہلی فہرست میں 28 خواتین امیدواروں کے نام ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 50 سال سے کم عمر کے 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی کی پہلی فہرست میں اتر پردیش سے 51، مدھیہ پردیش سے 24، گجرات سے 15، راجستھان سے 15، کرناٹک سے 12، تلنگانہ سے 09، آسام سے 11، جھارکھنڈ سے 11، چھتیس گڑھ سے 11، دہلی سے 5، جموں اورکشمیرسے 5 نام شامل ہیں۔ اتراکھنڈ سے 2، اروناچل پردیش سے 2، گوا سے 1، تریپورہ سے 1، انڈمان اور نکوبار جزائر سے 1 اور دمن اور دویو سے 1 کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے دہلی کی سات میں سے پانچ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں نئی دہلی سیٹ سے بانسوری سوراج، چاندنی چوک سیٹ سے پروین کھنڈیلوال، شمال مشرقی سے منوج تیواری اور جنوبی دہلی سے رمیش بدھوری کو اپنا امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کمل جیت شیراوت کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو گونا سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دموہ سے راہل لودھی، کھجوراہو سے وی ڈی شرما، ریوا سے جناردن مشرا، سدھی سے راجیش مشرا، شہڈول سے ہمادری سنگھ، جبل پور سے آشیش دوبے، ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھوپال سے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا ٹکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے میئر آلوک شرما کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
راجستھان میں پارٹی نے گجیندر سنگھ شیخاوت کو جودھپور اور بھوپیندر یادو کو الور سے امیدوار بنایا ہے۔ اس کے ساتھ لوک سبھا کے موجودہ اسپیکر اوم برلا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ریاستی صدر سی پی جوشی کو چتوڑ گڑھ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
سنجیو بالیان کو یوپی کے مظفر نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا سے مہیش شرما، متھرا سے ہیما مالنی، آگرہ سے ایس پی سنگھ بگھیل، ایٹا سے راجویر سنگھ، آنولہ سےدھرمیندر کشیپ، شاہجہاں پور سے ارون ساگر، کھیری سے اجے مشرا ٹینی، سیتا پور سے راجیش ورما، ہردوئی سے جے پرکاش راوت،انائو سے ساکشی مہاراج کو ٹکٹ ملا ہے۔ راجناتھ سنگھ، لکھنؤ سے ، امیٹھی سے اسمرتی ایرانی، فرخ آباد سے مکیش راجپوت، قنوج سے سبرتا پاٹھک، جالون سے بھانوپرتاپ ورما، جھانسی سے انوراگ شرما، باندہ سے آر کے سنگھ پٹیل اور فتح پور سے سادھوی نرنجن جیوتی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments