Sunday, January 12, 2025
Homeدنیامسقط کتاب میلہ: سعودی عرب کی طرف سے 10000 قرآنی نسخے تقسیم

مسقط کتاب میلہ: سعودی عرب کی طرف سے 10000 قرآنی نسخے تقسیم

ریاض:سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور ‘ الدعوہ والارشاد نے قرآن پاک کی تعلیمات کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں دس ہزار قرآنی نسخے مسقط کے کتاب میلے میں تقسیم کیے ہیں۔ یہ قرآنی نسخے شاہ فہد طباعتی کمپلیکس کی طرف سے مختلف سائزوں میں طبع کیے گئے تھے۔
واضح رہے اومان کے دارالحکومت مسقط میں 28 ویں سالانہ کتاب میلہ تھا۔ جہاں سعودی عرب کی طرف سے بھجوائے گئے قرآنی نسخے بڑی تعدداد میں تقسیم کیے گئے۔ یہ کتاب میلہ 21 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہا ہے۔ اس کتاب میلے کا مقصد ادب و آگاہی کا فروغ ہے جو ایک طویل عرصے اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مسقط کے کتاب میلے کے دوران سعودی عرب کے قائم کردہ پویلین میں شرکا نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ پویلین میں سعودی عرب نے دس ہزار قرآنی نسخوں کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پویلین میں آنے والے شرکا نے سعودی کوششوں کی تعریف کی۔
سعودی عرب کی وزارت الدعوہ والارشاد کی طرف سے کتاب میلے میں قائم کیے گئے اپنے پویلین میں 77 بین الاقوامی زبانوں میں قرآنی تراجم رکھے گئے تھے۔
کتاب میلے میں مجموعی طور پر 34 ممالک کے 847 اشاعتی اداروں نے اپنی کتب پیش کی تھیں۔ ان کتب کے عنوانات 622000 پر لکھی گئی کتب میلے کا حصہ تھیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments