Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستاندہلی حکومت کی کابینہ کا فیصلہ، بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی

دہلی حکومت کی کابینہ کا فیصلہ، بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی

نئی دہلی: دہلی کی اروند کجریوال حکومت نے جمعرات کو فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں بجلی کی سبسڈی جاری رہے گی۔ کابینہ نے منظوری دی کہ مفت بجلی کی اسکیم دہلی میں جاری رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کجریوال حکومت کا ایل جی کے ساتھ سبسڈی دینے کو لے کر طویل تنازع تھا۔ پچھلے سال ایک وقت تھا جب کجریوال حکومت نے کہا تھا کہ اگر سبسڈی اسکیم کو آج منظوری نہیں دی گئی تو دہلی میں بجلی کا صفر بل ختم ہو جائے گا۔ دہلی میں بجلی پر سبسڈی کا خرچ تقریباً 3500 کروڑ روپے سالانہ ہے۔ قابل غور ہے کہ وزیر اعلی اروند کجریوال نے جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بلائی تھی جس میں بجلی سبسڈی کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر خزانہ آتشی نے مالی سال 2024-25 کے لیے 76000 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ دہلی کے بجٹ پر وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت جذباتی دن ہے۔ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم سیاست میں آئیں گے۔ میں دہلی کے لوگوں کا قرض کبھی نہیں چکا سکتا۔ دہلی کے لوگ میرے خاندان کی طرح ہیں، سب کو وہی تعلیم ملنی چاہیے جو میرے بچوں کو ملی ہے۔ دہلی کی خواتین کے لیے آج بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔
وزیر خزانہ آتشی نےمکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کی تمام خواتین کو ہر ماہ 1000 روپے دیے جائیں گے۔ اس اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے، خاتون استفادہ کنندہ کے لیے دہلی کی ووٹر ہونا لازمی ہے۔ اگر کوئی خاتون انکم ٹیکس ادا کرتی ہے یا کسی پنشن اسکیم کی استفادہ کنندہ ہے یا سرکاری ملازم ہے تو وہ اس اسکیم کے فوائد حاصل نہیں کر سکے گی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments