Saturday, January 11, 2025
Homeصحتایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک

ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک

یوں تو میک اپ مصنوعات کو کوڑے کے ڈبے میں پھینکنا خواتین کو اچھا نہیں لگتا تاہم جلدی بیماریوں اور الرجیز سے بچنے کے لئے بعد از میعاد یعنی ایکسپائر کاسمیٹکس کا استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں۔کاسمیٹکس کے ڈبوں پر استعمال کی تاریخ بہت کم شائع ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے ایک سادہ سا اصول یہ ہے کہ اگر بعد از میعاد تاریخ (ایکسپائری ڈیٹ) ڈبے پر لکھی ہو تو اسے دیکھ کر پرانی کاسمیٹکس ضائع کر دیں۔
اگر تحریر نہ ہو تو آنکھوں کی مصنوعات مثلاً مسکارا‘آئی لائنر‘کنسیلر وغیرہ کو خریداری کے 3 ماہ بعد ضائع کر دیں۔
اگر مائع میک اپ میں پانی الگ ہو جائے یا بدبو آنے لگے تو اسے فوراً ضائع کر دیں تاہم پاؤڈر اور خشک آئی شیڈو دو برس تک کام آتے ہیں۔لپ اسٹک استعمال کے ایک برس بعد پھینک دیں۔لوشن اور کریمیں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک استعمال کریں اگر اس سے قبل ہی یہ عجیب سی مہک دینے لگیں تو ضائع کر دیں۔پرانا میک اپ اور فاؤنڈیشن جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا ہمیشہ کم مقدار اور چھوٹے ڈبوں میں خریدیں۔اپنے میک اپ کے برش‘کنگھیوں وغیرہ کو اچھی طرح دھونے کے بعد خشک کر کے استعمال کریں کبھی میک اپ کے جار میں ہاتھ نہ ڈالیں۔اس طرح میک اپ جراثیم سے آلود ہو جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments