Sunday, January 12, 2025
Homeدنیااسرائیل کی شام اور لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

اسرائیل کی شام اور لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

القدس:اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان کےاندر گہرائی میں بعلبک کے علاقے میں حزب اللہ کے لیے اہم قرار دیے گئے کمپاؤنڈز کو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ جنگی طیاروں نے بعلبک میں حزب اللہ کے دو کمان ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا جہاں ہتھیار تیار کرنے کے آلات رکھے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے شام کے محاذ پر حزب اللہ کے دو اہداف پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے زور دے کر کہا کہ وہ شام کے محاذ پر حزب اللہ کی موجودگی قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے منگل کو اطلاع دی تھی کہ اس نے لبنان اور شام میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حزب اللہ کے تقریباً 4500 اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں اس حزب اللہ کے 300 جنگجو ہلاک اور 750 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اہداف کو فضا اور زمین سے نشانہ بنایا گیا اور ان میں “ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات، حزب اللہ کی جارحانہ سرگرمیوں کے لیے مختص فوجی تنصیبات اور آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز” شامل تھے۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ فوج نے “گذشتہ پانچ ماہ کے دوران شمالی کمان کے فائر کنٹرول سینٹر اور اسرائیلی فضائیہ کی نگرانی میں حزب اللہ کے 1200 سے زیادہ اہداف کو فضا سے اور 3100 سے زیادہ حزب اللہ کے اہداف کو زمین سے نشانہ بنایا۔
منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں مشرقی لبنان کے دو قصبوں کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہوں نے حزب اللہ کے “کمانڈ ہیڈ کوارٹر” کو نشانہ بنایا اور ایک سکیورٹی ذرائع کے مطابق کم از کم ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حملے اس کے فوراً بعد ہوئے جب حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے مشرقی لبنان میں اس کے سب سے نمایاں گڑھ بعلبک شہر کے گرد رات بھر کی بمباری کے جواب میں اسرائیلی فوجی مقامات پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments