Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانشاہجہان شیخ پر ای ڈی کی کارروائی، کئی مقامات پر چھاپے

شاہجہان شیخ پر ای ڈی کی کارروائی، کئی مقامات پر چھاپے

کولکتہ:مغربی بنگال کے سندیشکھلی میں ای ڈی ٹیم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ شاہجہاں شیخ کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو سندیشکھلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شاہجہاں شیخ کی زمین پر قبضے کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں پی ایم ایل اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ چھاپے کئی مقامات پر مارے گئے ہیں۔
شاہجہاں کے علاوہ ای ڈی کی ٹیم سندیشکھلی میں ان کے کئی قریبی ساتھیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ شاہجہاں شیخ پر زمینوں پر قبضے اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ہیں۔ ای ڈی کو شاہجہاں شیخ سے پوچھ گچھ کے دوران مالیاتی لین دین کی جانکاری ملی ہے۔ اس سلسلے میں یہ چھاپہ مار کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
شاہجہاں شیخ پر سندیشکھلی اور اس کے آس پاس زمین پر قبضے اور راشن گھوٹالہ کے معاملے میں چھاپہ مارا گیا ہے۔ راشن گھوٹالے کے معاملے میں، ای ڈی حکام نے بڑی تعداد میں مرکزی فورسز کی موجودگی میں شمالی 24 پرگنہ ضلع کے رام پور میں مچھلی کے کئی تاجروں پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ تاجر شاہجہاں شیخ کے قریبی ہیں جو سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔
اس سے قبل، 5 جنوری کو سندیشکھلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں پر ہجوم کے حملے کے سلسلے میں، سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شاہجہاں شیخ کے بھائی اور ان کے کچھ قریبی رشتہ داروں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ سندیشکھلی میں تشدد سے پہلے جنوری میں ای ڈی کی ٹیم راشن گھوٹالہ معاملے میں چھاپہ مارنے شاہجہاں شیخ کے گھر پہنچی تھی۔ اس دوران شاہجہاں کے حامیوں نے ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔ چھاپہ مارنے کے لیے پہنچنے والی ٹیم پر 3000 لوگوں کے ہجوم نے حملہ کیا۔ اس میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شاہجہاں کو اس حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جا رہا ہے لیکن یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس نے یہ کام اکیلے نہیں کیا ہو گا۔
سی بی آئی اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد شاہجہاں شیخ کی تحویل کے ساتھ ہی ای ڈی پر حملے کا معاملہ بھی سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا۔ جس کے بعد سی بی آئی نے شاہجہاں کے بھائی عالمگیر شیخ کو طلب کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم شاہجہاں شیخ کے بھائی عالمگیر سے ای ڈی ٹیم پر حملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرنے جا رہی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments