Saturday, January 11, 2025
Homeصحتپانچ مشروبات ذیابیطس کے خطرے کو کرتے ہیں کم

پانچ مشروبات ذیابیطس کے خطرے کو کرتے ہیں کم

نئی دہلی:گرمی کی آمد آمد ہے، گرم اور خشک موسم میں مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ گرمی کو شکست دینے کے لیے صحیح مشروبات کا انتخاب کریں۔
شوگر کے مریضوں کو غذائی ماہرین اور معالجین کی جانب سے کھانے پینے سے متعلق لمبی فہرستیں تھما دی جاتی ہیں جنہیں سمجھنا ضروری اور بہت مشکل ہوتا ہے، ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ کیلوریز یا مٹھاس سے بھرے مشروبات سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
گرمیوں میں پیاس بھجانے اور صحت کے لیے کارآمد مشروبات کے استعمال کا دل چاہتا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس کشمکش میں شوگر کے مریض بھی مٹھاس سے بھرے ہوئے مضر صحت مشروبات کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔
اس سال گرمی کے آتے ہی اپنے مشروبات کی فہرست تیار کر لیں تاکہ پیاس بجھانے کے لیے سوچنا نہ پڑے اور صحت کے لیے مفید مشروبات گھر میں ہی بنا کر با آسانی پی سکیں۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ کچھ مشروبات ایسے ہیں جن کا استعمال شوگر کے مریض با آسانی کر سکتے ہیں بلکہ یہ مشروبات ان کی صحت میں بہتری کا باعث بنیں گے۔
پانی کی کمی کے باعث خون میں شوگر کی سطح بے قابو ہو جاتی ہے، زیادہ مقدار میں پانی پینا پیشاب کے ذریعے اضافی گلوکوز سے نجات اور خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس لیے زیادہ سے زیادہ ہائیڈریشن کے لیے وافر مقدار میں پانی پئیں کیونکہ اس سے آپ کے بلڈ شوگر کی سطح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
لیمنیڈ گرمیوں کے ضروری مشروبات میں سے ایک ہے، اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو چینی کو چھوڑ کر پانی میں کالا نمک (حسبِ ذائقہ) اور لیموں کو ملا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
لیموں ذیابیطس کے لیے بھی مفید ہے اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرتا ہے۔
سبزیوں کے جوس میں قدرتی شکر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لہٰذا اپنی پسند کی سبزیوں کا رس پیا جا سکتا ہے۔
سبزیوں کے اپنے اس جوس میں نمک یا چینی شامل کرنے سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ اگر آپ ذائقہ بڑھانے کے لیے کچھ مقدار میں پھل ڈال رہے ہیں، تو مقدار کا خاص خیال رکھیں کیوں کہ پھلوں میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ناریل کا پانی ہائیڈریٹنگ، تازگی کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہے۔
اس میں کم گلیسیمک انڈیکس اور بہت کم قدرتی شوگر پائی جاتی، ناریل کے پانی میں ایسے غذائی اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ذیابیطس کے شکار افراد ناریل کا پانی پی سکتے ہیں لیکن صحیح مقدار کو سمجھنے کے لیے کسی ماہر سے پہلے مشورہ ضرور کر لیں۔
یہ دیسی سُپر ڈرنک صحت پر متعدد فوائد کا حامل ہے، بٹر ملک ایک بہترین پروبائیوٹک ہے جو آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
چھاچھ پینے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔
بٹر ملک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک فائدہ مند مشروب ہے کیونکہ اس میں کم گلیسیمک انڈیکس، کم چکنائی اور کم کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments