Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاحرمین شریفین کے نگران ادارے کا طواف کرنے والوں سے مسجد حرام...

حرمین شریفین کے نگران ادارے کا طواف کرنے والوں سے مسجد حرام کے آداب کی پابندی پر زور

مدینہ:حرمین شریفین کے نگران ادارے’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے خانہ کعبہ کا طواف کرنےوالے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں۔
صدارت عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طواف کرنےوالے زائرین کعبہ شریف کی حرمت اور اس کی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے آداب کی پابندی کریں، آواز بلند کیے بغیر خاموشی سے خدا سے دعا کریں۔ مسجد حرام میں نا مناسب رویے، بھاگنے اور بھگدڑ مچانے سے گریز کریں۔ کعبہ کے گرد طواف کے دوران نظم و نسق کو یقینی بنائیں، طواف کے دوران امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے بھیڑ اور بھگدڑ سے گریز کریں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ عمرہ زائرین اگر ممکن ہو تو کم رش کے اوقات میں حجر اسود کا بوسہ لے سکتے ہیں اور وہ مسجد حرام میں کہیں بھی طواف کی دو رکعتیں بھی ادا کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے کاموں سے گریز کریں جن سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہو۔ ہجوم سے بچیں اور فوٹو گرافی حتیٰ الامکان اجتناب برتیں اور عبادت اور مناسب کی انجام دہی پر توجہ دیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments