Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانلوک سبھا انتخابات:کانگریس کی پانچویں فہرست جاری

لوک سبھا انتخابات:کانگریس کی پانچویں فہرست جاری

نئی دہلی : کانگریس نے اتوار (24 مارچ) کو تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ راجستھان سے دو اور مہاراشٹر سے ایک امیدوار ہے۔ راجستھان کے جے پور سے پرتاپ سنگھ کھچاریاواس کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جے پور سے پہلے سنیل شرما کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ وہیں دوسہ سے مراری لال مینا کو امیدوار بنایا گیا ہے –
کانگریس نے مہاراشٹر کی چندر پور سیٹ سے پرتیبھا دھنورکر کو ٹکٹ دیا ہے۔ پرتیبھا کے شوہر سریش دھنورکر نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں چندر پور سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سریش کا انتقال گزشتہ سال مئی میں ہوا تھا۔ کانگریس نے 23 مارچ کو 45 ناموں کا اعلان کیا تھا۔ کانگریس نے اب تک 186 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
سنیل شرما کے آر ایس ایس کی حامی تنظیم جے پور ڈائیلاگز سے تعلق کو لے کر بڑا تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے ٹویٹ کرکے اس تنظیم سے وابستہ لوگوں کو ٹکٹ دینے پر سوال اٹھائے تھے۔ تھرور کے سوال اٹھانے کے بعد کانگریس سے وابستہ کئی لیڈروں نے سنیل شرما کا ٹکٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تنازعہ ہوا۔ ششی تھرور کے سوال اٹھانے کے بعد تنازعہ مزید بڑھ گیا۔ سنیل شرما نے پریس کانفرنس میں امیدواری چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔ شرما کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد ان کا ٹکٹ تبدیل کر کے پرتاپ سنگھ کھچاریاواس کو امیدوار بنایا گیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments