Saturday, January 11, 2025
Homeصحترمضان کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کے لئے یومیہ چار...

رمضان کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کے لئے یومیہ چار لاکھ لٹر آب زمزم کی فراہمی

مدینہ:سعودی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی محکمہ آبپاشی کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ سے زمزم کی فراہمی کا اہتمام کر رہی ہے۔
رمضان المبارک کے دورن مدینہ منورہ زائرین کو یومیہ چار لاکھ لٹر آب زمزم فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پندرہ ہزار کولریا کنٹیٹرز رکھے گئے ہیں۔
مملکت کے سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ سے ٹینکرز کے ذریعے آب زمزم منگوایا جاتا ہے۔ تمام راستے واٹر ٹینکر کی نگرانی ہوتی ہے۔ ایک ٹینکر میں 20 ٹن پانی کی گنجائش ہے۔
زمزم جب ٹینکرز کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچتا ہے تو انہیں ماہرین جراثیم سے پاک اور ٹھنڈا کرتے ہیں اور پھر سٹوریج ٹینکوں میں خالی کیا جاتا ہے۔
مسجد نبوی میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے انتظامات پر 40 سپروائزر اور 500 تربیت یا فتہ کارکنان تعینات ہیں۔ مسجد نبوی کے اندر صحنوں اور چھت پر آب زمزم کے کولر زائرین کے لیے رکھے گئے ہیں۔
دس ہزار کولر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محفوظ کیے گئے ہیں۔ کولریا کنٹیٹر آٹھ مقامات پر بھرے جاتے ہیں۔ تین مراکز ایسے ہیں جہاں ٹھنڈے آب زمزم کی بوتلیں بھری جاتی ہیں۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ چوبیس گھنٹے زائرین اور نمازیوں میں زمزم کی فراہمی میں مصروف رہتی ہے۔ روضہ شریف میں یومیہ زمزم کی دس ہزار بوتلیں اور مسجد نبوی میں پندرہ ہزار بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments