Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانکجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا ...

کجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج آج

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کی عام آدمی پارٹی (آپ) کی کال کے بعد، پولس نے 7، لوک کلیان مارگ پر سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ سات، لوک کلیان مارگ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔
دہلی ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے نئی دہلی اور وسطی دہلی کے علاقوں میں ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہم نے علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد سطح کے حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔” انہوں نے کہا، ’’دفعہ 144 وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے ارد گرد پہلے سے ہی نافذ ہے اور کسی کو بھی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے نے منگل کو کجریوال کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ رائے نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک گیر سطح پر بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو کجریوال کو اب منسوخ شدہ ایکسائز پالیسی (دہلی شراب گھوٹالہ) سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ وہ جمعرات تک ایجنسی کی تحویل میں ہے۔
مرکزی ایجنسی نے آپ کے قومی کنوینر پر شراب کے تاجروں سے فوائد دینے کے عوض رشوت مانگنے کا الزام لگایا ہے۔ ای ڈی نے کجریوال پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ آپ کے لیڈروں، وزراء اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر اب ختم کی گئی پالیسی کے ماسٹر مائنڈ اور اہم سازش کار ہیں۔ دریں اثنا، دہلی ٹریفک پولیس نے احتجاج کے پیش نظر گاڑیوں کی آسانی سے نقل و حرکت کے لیے سات ڈائیورژن پوائنٹس کا انتظام کیا ہے۔ ایک اہلکار نے کہا کہ احتجاج کے پیش نظر، لوگوں کو منگل کو کمال اتاترک مارگ، صفدر جنگ روڈ، اکبر روڈ اور تین مورتی مارگ سے گزرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments