Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلآئی پی ایل پر چڑھا ہولی کا رنگ

آئی پی ایل پر چڑھا ہولی کا رنگ

ممبئی: رنگوں کا تہوار ہولی ہندوستان میں بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ آئی پی ایل اور ہولی کا ملن بھی اتفاقی ہوا ہے، کھلاڑیوں نے اس سے بے پناہ لطف اٹھایا ۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ تقریباً تمام فرنچائزز نے ہولی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا، جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں
چنئی سپر کنگز کے بولنگ کوچ ڈوین براوو نے بھی چنئی میں ہولی کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریاس ایر اور مینٹور گوتم گمبھیر بھی ہولی کا مزہ لیتے ہوئے نظر آئے۔ دہلی کیپٹلس کا اگلا میچ 28 مارچ کو راجستھان رائلز کے خلاف ہے۔ اس میچ کے لیے ٹیم جے پور بھی پہنچ گئی ہے۔ ایسے میں اس بار دہلی نے صرف جے پور میں ہولی منائی۔ ڈی سی کی پوری ٹیم ہولی کے رنگوں میں ڈوبی
دہلی کیپٹلس کے غیر ملکی کھلاڑی مچل مارش، جھئے رچرڈسن اور جیک فریزر کو بھی ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ تینوں کھلاڑی رنگ میں بھیگ گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تینوں کھلاڑی آسٹریلیا سے ہیں۔ رچرڈسن نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ہولی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments