Saturday, January 11, 2025
Homeکاروبارکمرشیل گیس سلنڈر ہوا 30روپے سستا

کمرشیل گیس سلنڈر ہوا 30روپے سستا

نئی دہلی:ملک کے چاروں میٹرو میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ اس بار یہ کمی کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں ہوئی ہے۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 30 روپے سے زیادہ کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں مارچ کے مہینے میں اضافہ کیا گیا۔ تاہم گزشتہ ایک سال میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ اگر گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت کی بات کریں تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آخری تبدیلی 9 مارچ کو کی گئی تھی۔ جب ملک کی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کی تھی۔ اس سے پہلے 30 اگست کو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments