Saturday, January 11, 2025
Homeدنیااسرائیل کے لیے فضائی اور زمینی راستہ دینے والے ممالک کو بھی...

اسرائیل کے لیے فضائی اور زمینی راستہ دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنائیں گے:ایران

دبئی:ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو زمینی اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اتوار کو سامنے آنے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے ہیں۔
اتوار کو ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نےخبردار کیا کہ اسرائیل کے لیے زمینی اور فضائی حدود کھولنے والے ممالک کو بھی نشانہ بنایا جائےگا۔
انہوں نے ایرانی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا کہ ان کی افواج کسی بھی ایسے ملک کو جواب دیں گی جو اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین راستہ کھولے گا۔
انہوں نے کہا کہ “جو بھی ملک ایران پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین کھولے گا اسے ہمارا فیصلہ کن جواب ملے گا”۔
یہ بات اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی جانب ڈرون لانچ کیے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم ہائی الرٹ پر ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فضائی دفاعی نظام، جنگی طیارے، اور بحری جہاز ہائی الرٹ پر ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام اہداف کی نگرانی کر رہے ہیں، شہریوں سے ہوم فرنٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کو کہتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل میں فضائی حدود بند کرنے اور ملک سے آنے اور جانے والی سویلین پروازوں کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے کہا کہ فوج ایرانی ڈرون کو روکنے کی تیاری کر رہی ہے اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) میں گڑبڑ ہو گی۔ اسرائیلی فضائیہ ڈرونز کا سراغ لگا رہی ہے اور اسے احساس ہے کہ انہیں پہنچنے میں گھنٹے لگیں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments