Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستاندہلی کے ایل جی نے جیل میں بند سی ایم کجریوال کو...

دہلی کے ایل جی نے جیل میں بند سی ایم کجریوال کو لکھا کھلا خط

نئی دہلی:دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں جیل میں بند اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس بار جنگ دہلی میں پانی کی فراہمی کو لے کر ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے راجدھانی میں پانی کی فراہمی کے سلسلے میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک کھلا خط لکھا ہے اور اس مسئلہ کے لیے ان کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر آب آتشی نے تنگ سیاسی مقاصد کے لیے پانی پر لڑائی میں ایک خاتون کی موت کا استعمال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے الزام لگایا کہ حکومت نے مفت پانی کا بھرم پیدا کیا اور خاتون کی موت نے اس کی ناکامی کو بے نقاب کردیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آتشی نے اس واقعے کے پیچھے پانی کی فراہمی کی کمی کو بتاتے ہوئے نو سال سے زیادہ کی اپنی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کا (آتشی) خط دراصل گزشتہ تقریباً 10 سالوں میں (حکومت کی) بے عملی اور نااہلی کا پہلی نظر میں اعتراف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے ماضی میں ایسے کئی واقعات حکومت کی ناکامی کی وجہ سے رونما ہوچکے ہیں۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے آپ اور آپ کے وزراء نے مفت پانی کا تصور پیدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے خط میں کہا ہے کہ دہلی کے تناظر میں یہ بدقسمت واقعہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں ہے، بلکہ پانی کی قلت کے حوالے سے ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں، جس کی بنیادی وجہ حکومت کی ناکامی ہے۔ ایسی مثالیں سال بہ سال سامنے آتی رہتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں خط کے ساتھ کچھ خبروں کے تراشے بھی منسلک کر رہا ہوں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments