Saturday, January 11, 2025
Homeدنیادبئی ایئرپورٹ آنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

دبئی ایئرپورٹ آنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

دبئی:دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی گئی۔
دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن بحالی میں غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں اور فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا۔
حکام نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹس آپریشن کی مکمل بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹس کے مطابق دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے آج رات 12 بجے تک اپنے چیک ان کاؤئنٹر بند کردیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے باعث آپریشنل چیلنجز درپیش ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments