Saturday, January 11, 2025
Homeدنیااسرائیل کو ایرانی حملوں سے گزند پہنچا تو امریکہ جنگ میں شامل...

اسرائیل کو ایرانی حملوں سے گزند پہنچا تو امریکہ جنگ میں شامل ہونے پر مجبور جائے گا :بائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈنن نے انتباہ کیا ہے ایرانی حملوں سے اسرائیل کو کچھ نقصان پہنچا تو امریکہ کو مشرق وسطی میں اس وسیع ہوتی چلی جانے والی جنگ کا براہ راست حصہ بننا پڑے گا۔
جو بائیڈن نے یہ دھمکی اسرائیل پر پہلے ایرانی حملے کے بعد دی ہے۔ ایران کے حملے ہفتے کے روز سامنے آئے تھے۔ اس سے قبل اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کا ایران نے اسرائیل کو جواب دینے کی کوشش کی تھی۔
صدر بائیڈن کی طرف سے یہ انتباہ وال سٹریٹ جرنل میں سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ان دنوں کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل اور یوکرین کے لئے امریکی فوجی امداد کی فوری اور تیزی سے فراہمی کے لئے امریکی قانون ساز قانون سازی کریں۔
جو بائیڈن کے مطابق یہ وقت نہیں ہے کہ ہم اپنے دوستوں کا ختم ہونے دیں اس لئے ضروری ہے کہ ایوان نمائندگان فوری طور پر سلامتی امور کے لئے یوکرین اور اسرائیل کے لئے فوجی امداد کی منظوری دیں۔ اسی طرح غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے لئے کردار ادا کیا جائے۔
واضح رہے امریکی ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کئی مہینوں سے اس امدادی پیکج پر باہم جھگڑ رہے ہیں۔ بعض ڈیمو کریٹ ارکان کانگریس اسرائیل کے لئے امریکہ غیر مشروط امداد کیوں دیے جانے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ایران اسرائیل پر حملے میں کامیاب ہو گیا تو امریکہ کو اس جنگ میں کودنے پر مجبور جائے گا۔ ان کا کہنا تھا یوکرین اور اسرائیل اپنے دفاع اور خود مختاری کی اہلیت رکھتے ہیں مگر وہ امریکی مدد کی پر بڑا انحصار کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments