Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانصدرجمہوریہ مرمو نے وینکیا نائیڈو، متھن چکرورتی سمیت معروف شخصیات کو پدم...

صدرجمہوریہ مرمو نے وینکیا نائیڈو، متھن چکرورتی سمیت معروف شخصیات کو پدم ایوارڈسے کیا سرفراز

نئی دہلی:صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں پدم ایوارڈز کے لیے منتخب شخصیات کو ایوارڈ سےنوازا۔ ان عظیم شخصیات کو اعزاز دینےکے موقع پر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سمیت مودی کابینہ کے کئی رہنما موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کو عوامی کاموں کے لیے، اداکار متھن چکرورتی کو فن کے لیے، گلوکارہ اوشا اتھپ اور بندیشور پاٹھک کو سماجی کاموں کے لیے اعزاز سے نوازا۔ بندیشور پاٹھک کی اہلیہ امولا پاٹھک نے ایوارڈ وصول کیا۔
صدر مرمو نے فن کے شعبے میں بھجن گلوکار کالورام بامنیہ، طب کے شعبے میں تیجس مدھوسودن پٹیل، بنگلہ دیشی گلوکارہ رضوانہ چودھری بنیا کو فن کے شعبے میں، نسیم بانو کو فن کے شعبے میں، ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا، ڈرون بھوئیان کو فن کے شعبے میں اعزاز سے نوازا۔ فن کے شعبے میں طب کے شعبے میں منوہر کرشنا ڈول اور سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے میں رام چیت چودھری کو پدم شری سے نوازا گیا۔
اس کے ساتھ ہی پیرا سوئمر ستیندر سنگھ لوہیا وہیل چیئر پر ایوارڈ لینے پہنچے۔ صدر نے آگے بڑھ کر عزت افزائی کی۔
فن کے میدان میں لوک رقاص نارائنن ای پی کو صدر جمہوریہ نے اعزاز سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد نارائنن پی ایم مودی کے پاؤں چھونا چاہتے تھے۔ اس پر پی ایم نے ان کے ہاتھ تھامے اور ہاتھ جوڑ کر سلام کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments