Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاشمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے: اسرائیلی فوج

شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے: اسرائیلی فوج

دبئی:لبنان-اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی بڑھنے کے بعد اسرائیلی فوج نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے میٹولا میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
فوج کی طرف سے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
پیر کو حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اپنے ایک رکن کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
اس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے افسر کا نام محمد خلیل عطیہ تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے، لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بمباری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ان لڑائیوں میں لبنان میں کم از کم 376 افراد ہلاک ہوئے جن میں حزب اللہ کے 250 ارکان اور کم از کم 70 شہری شامل ہیں۔
اسرائیلی فریق نے اپنی طرف سے 10 فوجیوں اور آٹھ شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments