Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاروس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

ماسکو:روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے۔
روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی تاہم کہا گیا ہے کہ گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے۔
اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔ 48 برس کے تیمور ایوانوف سن دوہزار سولہ میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے۔
انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔
فوربز میگزین کے مطابق تیمورسائبرنیٹکس اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سیکورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔
وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments