Saturday, January 11, 2025
Homeصحتغذائیت کا خزانہ اسٹرابیری دل کو دیتی ہےطاقت

غذائیت کا خزانہ اسٹرابیری دل کو دیتی ہےطاقت

گر می کا موسم شروع ہوتےہی اسٹرابیری ٹھیلوں اور سپر مارکیٹوں میں نظر آنے لگتی ہے۔یہ صاف ستھرے گتے کے ڈبوں میں بند ہوتی ہے۔پھل فروش ڈبے کو کھول کر رکھ دیتے ہیں، تاکہ خریدار اسٹرابیری کی گہری سرخ رنگت دیکھ کر اس کی طرف متوجہ ہوں۔اسٹرابیری کو غذائیت کا گھر کہا جاتا ہے، اس لئے کہ یہ ہماری صحت کی حفاظت کرتی ہے۔
یہ ورم اور سوزش کو دور کرتی ہے۔ذیابیطس کو قابو میں رکھتی ہے اور دل کو تقویت دیتی ہے۔
خلیوں (سیلز) پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرابیری کی پتیوں سے کشید کیا ہوا رس پینے سے خون کے سفید ذرات ختم ہو جاتے ہیں،جس سے خون کا سرطان ختم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ اگر اسٹرابیری کو خشک اور منجمد حالت میں کھایا جائے تو یہ رحم کے سرطان کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اسٹرابیری دیکھنے میں بہت خوشنما لگتی ہے،مگر جانچ پڑتال کر کے اسے خریدنا چاہیے۔لوگ فائدے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے منفرد ذائقے اور مزے کے لئے بھی اسے کھاتے ہیں۔
بعض افراد محض اس کی سرخ رنگت دیکھ کر یہ اندازہ لگا لیتے ہیں کہ اسٹرابیری جب اتنی سرخ ہے تو میٹھی ضرور ہو گی۔یہ اندازہ غلط ہے۔وہ چمکدار اور گہری سرخ ہوتی ہے، مگر اس کا ذائقہ میٹھا ہونے کے بجائے ہلکا سا ترش ہوتا ہے۔
اس کی مٹھاس جانچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اسے گہری سانس لے کر سونگھیں۔پکے ہوئے پھلوں، مثلاً آڑو، آلوچہ اور ناشپاتی کی طرح اس میں سے بھی ایسی خوشبو نکلتی ہے، جس سے ظاہر ہو جاتا ہے کہ وہ میٹھی ہے۔
اسٹرابیری کو اگر کچا توڑ لیا جائے تو یہ سخت ہو گی اور اس کا ذائقہ بھی کافی ترش ہو گا۔اس کی رنگت اوپری حصے سے سرخ کے بجائے سفید یا ہری ہو گی اور اس کی خوشبو سے بھی تازگی کا احساس نہیں ہو گا۔
اسٹرابیری کو سونگھنے پر اس سے بُو آ رہی ہو تو سمجھ جائے کہ وہ جلد خراب ہونے والی ہے اور اسے نہ خریدنا ہی بہتر ہے۔
اسٹرابیری خریدتے وقت اس کی بنائی دیکھیے۔یہ بد وضع بھی ہو سکتی ہے، یعنی اپنی مروجہ شباہت سے مختلف۔اس کی رنگت نارنجی بھی ہو سکتی ہے۔اس کو سونگھ کر یا چکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ خراب ہے یا اچھی۔پرانی اور خوب پکی ہوئی اسٹرابیری کی رنگت ہلکی ہو جاتی ہے۔اس میں وہ چمک نہیں ہوتی، جو تازہ میں ہوتی ہے۔بعض اوقات چھوٹے سائز کی اسٹرابیری میں خوشبو زیادہ ہوتی ہے۔اگر اسٹرابیری اوپر سے کچھ سفیدی مائل ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر یہ مکمل سفید نہیں ہے تو اس میں کوئی خرابی نہیں ہے، آپ مزے لے کر اسے کھا سکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments