Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاسعودی عرب : رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.30 ارب...

سعودی عرب : رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.30 ارب ڈالر کا بجٹ خسارہ

ریاض:سعودی عرب نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.30 ارب ڈالر کا بجٹ خسارہ ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت کی کل آمدنی 293.4333 ارب ریال رہی ، جبکہ اس امدنی کے مقابلے میں سعودی اخراجات کا اندازہ 305.820 بتایا گیا ہے۔ یوں یہ خسارہ بجٹ میں منتقل ہو گیا۔
وزارت کے مطابق خسارے کی مجموعی رقم ڈالروں کی صورت میں 3.30 ارب ڈالر بنتی ہے۔ واضح رہے سعودی عرب نے اپنی مضبوط معاشی پالیسی اور سرگرمی کے بدولت مضبوط کریڈٹ ریٹنگ حاصل کی ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے حال ہی میں مملکت کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ اے پلس کی سطح پر دکھایا تھا۔ یہ سطح مملکت کی اندرونی و بیرونی حوالے سے مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے اس پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کی صرف تیل سے ہونے والی آمدنی کو 181.922 ارب ریال بتایا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments