Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاسعودی اور امریکی مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں " فیئرس فیوری...

سعودی اور امریکی مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں ” فیئرس فیوری 24″ کا آغاز

ریاض:سعودی عرب اور امریکہ کی مسلح افواج پر مشتمل مشقیں “فیئرس فیوری24” کے عنوان سے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں آپریشن کے علاقے میں شروع کی گئی ہیں۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کی بحریہ کے دستے حصہ لےرہے ہیں۔
مشقوں کا آغاز مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ احمد الدبیس اور سعودی مسلح افواج کے کئی اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ہوا جب کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رچرڈ جے کوارک اور امریکی فوج کے کئی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مشقوں کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عقاب المطیری نے وضاحت کی کہ مشقیں متعدد سرکاری اداروں کی شرکت کے ساتھ کئی مراحل میں کی جائیں گی۔ ان کا مقصد کوآرڈینیشن اورعسکری شراکت داری کو بڑھانا، تجربات کا تبادلہ کرنا، مملکت میں فوجی اڈوں اور سڑکوں کے نیٹ ورک کے استعمال میں تربیت کی سطح کو بڑھانا، اس کے علاوہ ایسی مشقوں کا نفاذ کرنا شامل ہے جس میں سول اور فوجی اداروں کو مل کر کام کرنے کا تجربہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مشقوں میں نقل و حمل اور سپلائی کے آپریشنز اور لائیو گولہ بارود کی شوٹنگ سے متعلق بہت سے مفروضے اور مشقیں شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments