Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانسیتا پور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل، ملزم...

سیتا پور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل، ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی

سیتاپور:اتر پردیش کے سیتا پور سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی۔ پھر اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ رام پور متھرا تھانہ علاقہ کے پالہا پور گاؤں میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
سیتا پور کے ایس پی چکریش مشرا نے بتایا کہ 45 سالہ انوراگ سنگھ ذہنی طور پر کمزور تھا۔ وہ شراب پینے کا عادی تھا۔ اس نے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل کردیا۔ پھر اس نے خود کو مار ڈالا۔ پہلے انوراگ نے اپنی ماں، بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔ پھر اس نے خود کشی کر لی۔ مرنے والوں میں انوراگ خود، اس کی 65 سالہ ماں ساوتری، اس کی 40 سالہ بیوی اور تین بچے (12، 9 اور 6 سال) شامل ہیں۔ انوراگ نے یہ واقعہ صبح سویرے انجام دیا۔ گھر سے چیخ و پکار کی آواز سن کر پڑوسی وہاں پہنچ گئے۔ اس نے ہی پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق پڑوسیوں نے بتایا کہ انوراگ منشیات کا عادی تھا۔ اہل خانہ اسے منشیات سے پاک سنٹر لے جانا چاہتے تھے، اس بات کو لے کر رات کو جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس کے بعد صبح پانچ بجے انوراگ نے اس خوفناک واردات کو انجام دیا۔ پولیس اہلکاروں سمیت بھاری نفری موقع پر تعینات ہے۔ فورنسک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جائے حادثہ کے باہر لوگوں کا ہجوم ہے۔ پولیس کسی کو گھر کے قریب آنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
دوسری جانب ایک دن قبل چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا گیا تھا۔ کوربا پولس حکام کے مطابق ضلع کے ارگا تھانہ علاقے کے تحت ککرچولی گاؤں میں کل رات جے رام راجک (28)، اس کی بیوی سجتا راجک (25) اور بیٹی جیسیکا (دو سال) کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح گاؤں والوں نے راجک خاندان کے قتل کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر بھیجی گئی۔ پولیس نے تینوں لاشیں گھر سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ فی الحال اس معاملے میں بھی تفتیش جاری ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments