Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانکنہیا کمار پر حملے کے دوران آپ کونسلر چھایا شرما کے ساتھ...

کنہیا کمار پر حملے کے دوران آپ کونسلر چھایا شرما کے ساتھ بدسلوکی، پولیس کو دی گئی شکایت، لگائے الزامات

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات میں شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار پر جمعہ کو دو نوجوانوں نے حملہ کر دیا۔ ان نوجوانوں نے کنہیا کمار کو تھپڑ مارا جو دہلی میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ تاہم وہاں موجود کنہیا کمار کے حامیوں نے حملہ آور کو پکڑ کر بری طرح پیٹا۔ یہ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور علاقے میں واقع کرتار نگر میں پیش آیا۔ اب آپ کی کونسلر چھایا شرما نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
نارتھ ایسٹ کے ڈی سی پی جوئے ٹرکی نے کہاکہ معلوم ہوا کہ شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار، نیو عثمان پور میں آپ کے دفتر میں ایک میٹنگ میں تھے۔ میٹنگ کی میزبانی آپ کونسلر چھایا شرما کر رہی تھیں۔ میٹنگ کے بعد، جب چھایا شرما کنہیا کمار کو چھوڑنے کے لیے نیچے آئیں تو کچھ لوگ آئے اور انھیں ہار پہنائے، کچھ لوگوں نے ان پر سیاہی پھینکی اور انھیں مارنے کی کوشش کی۔
ڈی سی پی جوئے ٹرکی نے مزید کہاکہ جب چھایا شرما نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس نے انہیں گالی گلوچ کی اور دھمکی دی، چھایا شرما کی شکایت پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی میں 25 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ یہاں لوک سبھا کی سات سیٹیں ہیں۔ بی جے پی سبھی سات سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، جب کہ دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد ہے۔ عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پر اور کانگریس تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ ان تین سیٹوں میں سے ایک سیٹ شمال مشرقی دہلی کی ہے جہاں سے کنہیا کمار میدان میں ہیں۔ کنہیا کمار کا یہاں بی جے پی ایم پی منوج تیواری سے مقابلہ ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments