Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاایران نے بلا تاخیر نئے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا...

ایران نے بلا تاخیر نئے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان کر دیا

تہران:ایران میں نئے صدارتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 28 جون کو کرائی جائے گی۔ ایران میں نئے انتخاب کا فیصلہ صدر ابراہیم رئیسی کے ایک ہیلی کاپتر حادثے میں انتقال کے بعد کیا گیا ہے۔
فوری اور عبوری طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اول نائب صدر محمد مخبر کو صدر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ عبوری صدر کی تقرری آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق دی گئی ہے۔
پیر کے روز ایرانی الیکشن باڈی کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کے لیےکاغذات نامزدگی 30 مئی سے 3 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار 12 جون سے 27 جون تک مہم چلائی جا سکے گی۔ جبکہ ووٹنگ کا دن 28 جون مقرر کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments