Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانمودی نےتاریخ رقم کی، بنے لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم

مودی نےتاریخ رقم کی، بنے لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم

نئی دہلی:_ میں نریندر دامودر داس مودی شپتھ لیتا ہوں __ ان الفاظ کے ساتھ نریندر مودی نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا ، ساتھ ہی ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا لگاتار تین بار وزیراعظم بننے کی اعزاز کی برابری کر لی ہے۔
اس موقع پر راشٹرپتی بھون ملک کی مشہور شخصیات اور غیر ملکی مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، جن میں سات مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی شامل تھے۔
وزیر اعظم مودی کی نئی ٹیم میں 30 کابینی وزیر، 5 آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت اور 36 وزرائے مملکت شامل ہیں، کابینہ ہندوستان کی 24 ریاستوں کے ساتھ ساتھ تمام سماجی گروپوں کی نمائندگی کرتی ہے – 27 او بی سی، 10 ایس سی، 5 ایس ٹی۔ ، 5 اقلیتیں – بشمول ریکارڈ 18 سینئر وزراء جو وزارتوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔این ڈی اے کے 11 اتحادیوں کے وزراء بھی شامل ہیں – 43 وزراء 3 یا اس سے زیادہ مدت کے لیے پارلیمنٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں، 39 اس سے قبل حکومت ہند میں وزیر رہ چکے ہیں۔کئی سابق وزرائے اعلیٰ 34 ریاستی اسمبلیوں میں رہ چکے ہیں اور23 ریاستوں میں وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے، اس لیے اتحادیوں کی اہمیت بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ اس بار بی جے پی کو 240 سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ڈی پی نے 16 اور جے ڈی یو نے 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
حلف برداری کی تقریب سے قبل نریندر مودی نے اپنے ممکنہ وزرا کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلایا اور ان کے کام کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ نریندر مودی کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ وہ مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنے ہیں۔ اس سے پہلے صرف جواہر لال نہرو تین بار وزیر اعظم بنے تھے۔ نریندر مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی وزیروں کے طور پر حلف اٹھا رہے ہیں۔ پہلے مرکزی وزیر حلف لے رہے ہیں، اس کے بعد وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پھر وزیر مملکت۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کو قطعی اکثریت نہیں ملی ہے، اس لیے اتحادیوں کی اہمیت بھی کافی بڑھ گئی ہے۔ اس بار بی جے پی کو 240 سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ڈی پی نے 16 اور جے ڈی یو نے 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
کنر برادری کے لوگ بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت تھے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments