Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلٹی 20 ورلڈ کپ: ہندوستان نے پاکستان کے 6رن سے ہرایا

ٹی 20 ورلڈ کپ: ہندوستان نے پاکستان کے 6رن سے ہرایا

نیو یارک: امریکہ کی سرزمین پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلی جنگ کا انجام وہی ہوا جو ہمیشہ ہوتا تھا، پاکستان پھر ہار گیا ہندوستان پھر جیت گیا- پاکستان کا ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میں فتح کا خواب پھر چکنا چور ہو گیا – ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں ہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو چھ رنز سے شکست دے دی۔اتوار کو امریکی شہر نیویارک کے ناساؤ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکا۔ پاکستان کو رواں ایونٹ میں سلسلہ وار یہ دوسری شکست ہوئی۔
اس سے قبل ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنزکا ہدف قائم کیا تھا۔ ہندوستان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہاتھوں آل آؤٹ ہوئی۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو پہلے پانچ اوورز تک محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم اور محمد رضوان نے رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اس وقت ہوا جب ٹیم کے مجموعی اسکور 26 رنز تھے۔ وہ 13 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر سوریہ کمار یادو کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز عثمان خان تھے جنہیں اکشر پٹیل نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 13 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ فخر زمان کچھ جلد بازی میں دکھائی دیے اور ایک چھکا اور چوکا لگانے کے بعد 13 ہی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔محمد رضوان اور بابر اعظم کو اس وقت نئی زندگی ملی جب پہلے بمراہ کی گیند پر دوبے نے رضوان کا کیچ ڈراپ کیا اور پھر اگلے ہی اوور میں محمد سراج نے اپنی ہی گیند پر بابر اعظم کا کیچ چھوڑ دیا۔ پاکستان کو دوسرا نقصان 57 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 13 رنز بناکر اکسرپٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ٹو ڈاؤن آنے والے بیٹرفخر زمان سست روی کا شکار بیٹنگ کو تیز کرنے کی کوشش کی اور ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ وہ ہارتک ہندوستان کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔اوپنر بیٹرمحمد رضوان نے 44 گیندوں پر 31 رنز کی طویل اننگز کھیلی اور بمرا کے ہاتھون کلین بولڈ ہوئے۔شاداب خان چار جبکہ افتخار احمد پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی صفر اور نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین، ہارتک پہندوستان نے دو جبکہ اکثر پٹیل اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
ہندوستان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی -پاکستان نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ہندوستان نے پہلے اوور میں آٹھ رنز بنائے ہی تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔بارش تھمنے کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو ویرات کوہلی صرف چار رنز بنا کر اننگز کے دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پرعثمان خان کو کیچ تھما بیٹھے-نسیم نے اس میچ میں اپنے کوٹے کے چار اوورز کرائے اور صرف 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ہندوستان کو اس وقت ایک دھچکا دیا جب اسے وکٹیں بچانے کی اشد ضرورت تھی۔ اس وجہ سے ہندوستانی ٹیم اس اسکور تک نہیں پہنچ سکی جو وہ حاصل کر سکتی تھی۔ ٹیم انڈیا کے بلے باز دباؤ میں رہے-کپتان روہت شرما بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹہر سکے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عثمان خان نے کیچ پکڑ کر پویلین روانہ کیا۔اس کے بعد اکسر پٹیل 20 اور سوریا کمار یادو سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہندوستان کی پانچویں وکٹ 95 رنز پرگری جب شیوم دوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔پاکستان کےخلاف ہندوستانکی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر اس وقت گریں جب محمد عامر نے یکے بعد دیگرے 2 گیندوں پر دو انڈین بیٹرز کو آؤٹ ہوئے۔ریشبھ پنت 42 جبکہ رویندرا جدیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ ہندوستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہونا تھا تاہم نیویارک شہر میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت پر ٹاس نہیں ہوسکا تھا-اس سے قبل پاکستان کو امریکہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ ہندوستان نے آئرلینڈ کے خلاف اپنا میچ جیت لیا تھا۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس مقابلے سے قبل مجموعی طور پر ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سات میچ کھیلے جا چکے تھے جن میں 6 مرتبہ ہندوستان نے میدان مار لیا جبکہ ایک مرتبہ فتح پاکستان کے حصے میں آئی تھی۔
کپتان روہت شرما یہ بات بھول گئے کہ ٹاس کے لیے سکہ اُن کی جیب میں ہے۔دونوں ملکوں کے کروڑوں کرکٹ شائقین نے اس لمحے سے محظوظ ہوئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ہنس پڑے۔ میچ سے قبل گراؤنڈ میں جب ٹاس کے میزبان روی شاستری نے انڈٰین کپتان روہت شرما سے سکہ اچھالنے کے لیے کہا تو وہ پریشان ہو گئے کہ کہاں رکھا ہوا ہے۔ ایک لمحے میں اُن کو احساس ہوا کہ سکہ اُن کی پتلون کی دائیں طرف کی جیب میں ہے۔اس مختصر لمحے کے دوران روہت شرما اور بابر اعظم کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھی گئیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments