Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاامریکہ کا فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے 40 کروڑ چار لاکھ...

امریکہ کا فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے 40 کروڑ چار لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

واشنگٹن:اردن، مصر اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے اردن میں غزہ میں امداد کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں امریکہ نے 40 کروڑ چار لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ سنگین انسانی حالات کے جواب میں غزہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کو اضافی انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منگل کو اردن کی میزبانی میں انسانی امداد کی کانفرنس میں کہا،”آج، میں فلسطینیوں کے لیے اضافی 404 ملین ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کر رہا ہوں، جو 1.8 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترقیاتی، اقتصادی اور انسانی امداد کے علاوہ ہے جو امریکہ نے 2021 سے فراہم کی ہے۔”
اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردن کے شاہ عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد فراہم کرنا ہماری انسانیت اور خلوص کا امتحان ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اس سے ہاتھ نہیں اٹھا سکتے، وہ ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہئیے کیونکہ تاریخ ہماری اسوقت کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی ہمارے مقام کا تعین کرے گی۔
کانفرنس سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا اس وقت غزہ کے لئے انسانی امداد لے جانے والے تمام راستے استعمال کئے جانے چاہئیں اور انہوں زور دے کر کہا کہ تمام زمینی راستے قطعی نازک اہمیت کے حامل ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments