Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاشہزادہ محمد بن سلمان سے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر کی ملاقات

شہزادہ محمد بن سلمان سے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر کی ملاقات

جدہ:سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو جدہ میں انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلووں، ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments