Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان کو شکست، ہندوستان کی فتح

ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان کو شکست، ہندوستان کی فتح

باربادوس: ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں ہنوستان نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ جمعرات کو بارباڈوس برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ساری ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی
ہندوستاننے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 28 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 24 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ رشبھ پنت نے 11 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے 24 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ فضل فاروقی اور راشد خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔182 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 26 رنز بنائے۔ نجیب اللہ زدران نے 19 رنز بنائے۔ گلبدین نائب نے 17 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ نے 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل اور رویندرا جدیجا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
جسپریت بمراہ کا ریکارڈ: سپر 8 میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کی جیت میں سوریا کمار یادو نے اہم کردار ادا کیا۔ سوریا نے 28 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم 8 وکٹوں پر 181 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ لیکن بعد میں ہندوستانی گیند بازوں نے کمال کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو 134 رنز تک محدود کر دیا اور 47 رنز سے فتح حاصل کی۔ اگرچہ سوریا کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب دیا گیا لیکن بمراہ نے افغانستان کی اننگز کے دوران حیرت انگیز باؤلنگ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
ہندوستان کے پلیئنگ 11 میں محمد سراج کی جگہ کلدیپ یادیو کی واپسی ہوئی۔ افغانستان کی ٹیم میں کریم جنت کی جگہ حضرت اللہ زازئی کو موقع ملا۔ دونوں ٹیمیں اچھی فارم میں ہیں۔ ہندوستانی ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی۔
ہندوستانی ٹیم سپر 8 کے گروپ 1 میں 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کا نیٹ رن ریٹ +2.350 ہے۔ افغانستان کا نیٹ رن ریٹ -2.350 تھا۔ ہندوستان کو اگلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 22 جون کو کھیلنا ہے۔ افغانستان کو اگلا میچ 23 جون کو افغانستان کے خلاف کھیلنا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments