Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آتشی کی کورٹ میں پیشی

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آتشی کی کورٹ میں پیشی

نئی دہلی: دہلی حکومت کی وزیر آتشی سنگھ، ہفتہ کو راؤس ایونیو کورٹ میں پیش ہوئیں۔ دراصل دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے آتشی کے خلاف پارٹی پر جھوٹے الزامات لگانے اور ان کی شبیہ کو خراب کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
آج عدالت میں اسی سلسلے میں سماعت ہوئی۔ ہفتہ کو اس معاملے پر سماعت کے بعد راؤس ایونیو کورٹ میں اگلی سماعت کی تاریخ 23 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ عدالت نے پایا کہ ایڈریس غلط ہونے کی وجہ سے سمن جاری نہیں کیا جا سکا۔ تاہم، آتشی اپنے وکیل کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضر ہوئیں۔ عدالت میں موجود ان کے وکیل کو شکایت کی کاپی فراہم کر دی گئی ہے۔
ہفتہ کو سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ملزمان کو بھیجے گئے سمن کا پتہ غلط ہے۔ ملزم کو عدالت کو اپنا درست پتہ بتانے کی ہدایت کی گئی۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ انہیں ابھی تک شکایت کی کاپی نہیں ملی۔
درحقیقت دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے ہتک عزت کی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ آتشی اور اروند کیجریوال نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایز کو پیسے دے کر توڑے، جو غلط ہے۔ اس سے پارٹی کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ پروین شنکر کپور کا آتشی سے معافی کا مطالبہ ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments