Saturday, January 11, 2025
Homeدنیااسرائیل کی غزہ جنگ : فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 37925 ہوگئی

اسرائیل کی غزہ جنگ : فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 37925 ہوگئی

غزہ:اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک 37925 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس امر کا اظہار منگل کے روز غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔
غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری اور گولہ باری سے 25 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ تاہم جنوبی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں، بمباری اور حملوں میں رفح کے ساتھ مزید تیز کردی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87141 ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments