Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاجاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ’’کیا ہوا؟‘‘ : ٹرمپ شوٹر...

جاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ’’کیا ہوا؟‘‘ : ٹرمپ شوٹر کے والد کا پہلا بیان

واشنگٹن :امریکی حکام کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے مجرم کی شناخت ظاہر کرنے کے بعد ان کے والد نے اس واقعے کے بارے میں ایسا تبصرہ کیا جس نے دنیا کو چونکا دیا۔ ایف بی آئی کے دفتر کے مطابق قاتلانہ حملے کا مرتکب 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس تھا اور اسے سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے ٹرمپ کو گولی مارنے کے فوراً بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کروکس کے والد 53 سالہ میتھیو کروکس نے اپنے بیٹے کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا اور سی این این کو بتایا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے؟ ۔ اس خوفناک حادثے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے وہ قانون نافذ کرنے والے حکام سے بات کریں گے۔ اس واقعہ نے پورے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
دریں اثنا اے بی سی نے اطلاع دی ہے کہ اجتماع کی جگہ سے ملنے والا اسلحہ قاتلانہ حملہ کرنے والے کے والد نے قانونی طور پر خریدا تھا۔ ٹرمپ کو گولی مارنے کے چند گھنٹے بعد قانون نافذ کرنے والی گاڑیاں اور ایک بم سکواڈ ہلاک کئے گئے حملہ آور کے گھر کے سامنے پہنچ گیا تھا۔
وال سٹریٹ جرنل نے اتوار کو خبر دی ہے کہ امریکی حکام کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے مرتکب شخص کی گاڑی سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ اخبار نے کہا کہ تھامس میتھیو کروکس کی طرف سے چلائی جانے والی کار ہفتہ کو پنسلوانیا کے بٹلر میں ٹرمپ کی ریلی کے قریب کھڑی تھی۔ پولیس کو ٹرمپ کے شوٹر کے مقام کے قریب مشکوک پیکجوں کی متعدد رپورٹس موصول ہوئیں جس سے انہیں بم ٹیکنیشن بھیجنے کا خیال آیا۔ امریکی اخبار کے مطابق تفتیش کاروں نے ہفتے کی شام تک جائے وقوعہ کا جائزہ بھی لیا اور کروکس کے گھر کی بھی تلاشی لی تھی۔ ٹرمپ پر حملہ کرنے کے محرکات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ہفتے کے روز پنسلوانیا میں ریلی کے دوران ایک گولی ٹرمپ کے کان میں لگی تھی۔ واقعہ کی تحقیقات اس وقت ریپبلکن پارٹی کے امیدوار پر قاتلانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہیں۔ ریلی کے شرکا میں سے بھی ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے کے چند گھنٹے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر کہا کہ یہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ہم متحد رہیں، اور برائی کو جیتنے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ پیر کو ہونے والے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کریں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments