Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستاندہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں صبح موسلا دھار بارش

دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں صبح موسلا دھار بارش

نئی دہلی: جمعرات کی صبح دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی حصوں میں بارش ہوئی، جس سے لوگوں کو گرمی سے کافی راحت ملی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے دہلی میں جمعرات کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دارالحکومت میں 28 جولائی تک بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی صبح کا آغاز دہلی میں بارش کے ساتھ ہوا، جس کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس وقت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید گرمی نے لوگوں کی حالت خراب کر دی ہے۔ ایسے میں ہر کوئی بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے، تاکہ لوگوں کو اس نمی سے راحت ملے۔ اس بار ہماچل اور اتراکھنڈ کو چھوڑ کر شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں بہت کم بارش ہوئی ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو گرمی سے کوئی مہلت ملتی نظر نہیں آ رہی۔ ایسے میں کل اور صبح ہوئی بارش سے دہلی-این سی آر کے لوگوں کو بڑی راحت ملی
دہلی-این سی آر خطہ میں صبح کی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک جام ہوگیا۔ بارش کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی میں جمعرات تک یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت میں 28 جولائی تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments