Sunday, January 12, 2025
Homeدنیادبئی کے پائیدار شہر میں 3 ڈلیوری روبوٹس نے کام شروع کردیا

دبئی کے پائیدار شہر میں 3 ڈلیوری روبوٹس نے کام شروع کردیا

دبئی:دبئی میں پائیدار شہرنے ’’ دبئی فیوچر لیبارٹریز‘‘ اور ٹیکنالوجی کمپنی ’’لائف گلوبل‘‘ کے تعاون سے ریسٹورنٹس اور دکانوں سے پراڈکٹس رہائشیوں تک پہنچانے کے لیے 3 سیلف ڈرائیونگ روبوٹس متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام پائیدار شہر میں لیبارٹری کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔ لیبارٹری اخراج کو کم کرنے اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دینے والی تازہ ترین ایجادات کی جانچ کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ دبئی کا پائیدار شہر خطے کی پہلی مکمل طور پر پائیدار کمیونٹی ہے۔
یہ روبوٹ دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے ساتھ منسلک دبئی فیوچر لیبارٹریز میں تیار کیے گئے ہیں۔ ان کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نقل و حمل کے کاموں کی کارکردگی کو بڑھانے، ڈیلیوری کے لیے درکار اخراجات اور وقت کو کم کرنے اور نقصان دہ اخراج کو کم کرنے کی صلاحیت سے پہچانا جاتا ہے۔
یہ روبوٹس ’’ لائف گلوبل‘‘ کے ذریعے چلنے والا ایک ذہین انٹرفیس بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس انٹرفیس میں بہت سی جدید خصوصیات اور جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ ریئل ٹائم ٹریکنگ ٹیکنالوجیز سے لیس ایک فلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور ایک محفوظ ڈیلیوری کمپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی کی نمایاں مثال ہیں۔
دبئی فیوچر لیبز کے ڈائریکٹر خلیفہ القامہ نے کہا ہے یہ روبوٹ تیزی سے مصنوعات کی فراہمی کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ 30 منٹ کے اندر اندر دبئی کے پائیدار شہر میں فٹ پاتھوں پر محفوظ اور آزادانہ طریقے سے منتقل ہو جائیں گے۔ یہ روبوٹس بغیر کسی انسانی مداخلت کے چارجنگ سٹیشنوں کے مقامات کا تعین کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ دبئی میں ٹرانسپورٹ، شپنگ اور لاجسٹکس سروسز کے شعبے میں ٹیکنالوجیز اور روبوٹس کے استعمال کے عمل میں ایک نئے اضافے کی نمائندگی کر رہا ہے۔ ۔ یہ پراجیکٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے میں دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک کے طور پر دبئی کی قیادت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ یہ منصوبہ دبئی کے روبوٹکس اور آٹومیشن پروگرام کے مقاصد کے مطابق ہے جسے دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، بورڈ کے چیئرمین شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے شروع کیا تھا۔
دبئی روبوٹکس اینڈ آٹومیشن پروگرام کا مقصد دبئی میں روبوٹکس اور آٹومیشن ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے اور اپنانے کے منصوبوں کی حمایت کرنا، مختلف بڑے اقتصادی شعبوں میں ان کی جدید ایپلی کیشنز کو اپنانے میں تیزی لانا اور نئے تکنیکی حل پیش کرنا ہے۔

این زیڈ ای سلوشنز کے جنرل مینیجر فادی الفارس نے کہا کہ سسٹینڈ ایبل سٹی سیلف ڈرائیونگ ڈیلیوری روبوٹس کی جانچ کرنے اور شروعات کرنے کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ یہ اقدام مستقبل میں ان کے پھیلاؤ اور عام ہونے کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اس شہر میں رہائشی علاقوں کو مکمل طور پر کار سے پاک ڈیزائن کی خصوصیت دی گئی ہے۔ یہ اس طرح کی جدید روبوٹکس ٹیکنالوجیز کی جانچ کے لیے ایک محفوظ اور مناسب ماحول فراہم کرتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments