Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاحماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں جاں بحق، پاسداران انقلاب کی...

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں جاں بحق، پاسداران انقلاب کی تصدیق

تہران:فلسطینی تنظیم حماس نے آج بدھ کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت تہران میں ہوئی۔
العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تہران میں ہنیہ کی قیام گاہ پر مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے حملہ کیا گیا۔ ذرئع کے مطابق ایک میزائل کے ذریعے ہنیہ کے جسم کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ان کے ساتھی وسیم ابو شعبان میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
حماس کے سربراہ کو آخری بار تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں دیکھا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments