نئی دہلی: دہلی۔این سی آر میں شدید بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے بارش کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا کے کئی علاقوں میں پانی جمع دیکھا گیا۔ کئی مقامات پر ٹریفک جام ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد دہلی حکومت نے آج تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شدید بارش کے بعد قومی راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر گاڑیاں انتہائی سست رفتاری سے چل رہی ہیں -دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد اور گروگرام میں کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی دیکھا گیا۔ دہلی کے کئی میٹرو اسٹیشنوں کے باہر پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، وہیں بارش کی وجہ سے کئی پوش علاقوں میں بھی پانی جمع دیکھا جارہا ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے
بدھ کو دہلی میں شدید بارش کے بعد ایک 22 سالہ خاتون اور اس کا بچہ پانی سے بھرے نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تنوجا اور اس کا تین سالہ بیٹا پریانش غازی پور علاقے کی کھوڈا کالونی میں ہفتہ وار بازار گئے تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ رات 8 بجے کے قریب دونوں پھسل کر پانی سے بھرے زیر تعمیر نالے میں جا گرے۔ غوطہ خوروں اور کرینوں کی مدد سے اسے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں طوفانی بارش کے بعد مکان گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔تیسرے واقعے میں جنوب مغربی دہلی کے وسنت کنج علاقے میں دیوار گرنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔موسلا دھار بارش نے دہلی میں گاڑیوں کی رفتار روک دی۔شدید بارش کے بعد دہلی ندی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔ آئی ٹی او سے لکشمی نگر تک طویل ٹریفک جام رہا۔ کناٹ پلیس اور منڈی ہاؤس میں پانی جمع ہونے کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ منٹو پل کے نیچے پانی بھر گیا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے دریا گنج میں ایک پرائیویٹ اسکول کی دیوار گر گئی، جس سے قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچاراجندر نگر علاقہ بارش کی وجہ سے ایک بار پھر مشکل میں گزشتہ ہفتے راجندر نگر علاقہ میں ایک کوچنگ سنٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے تین طلبہ کی موت ہوگئی۔ بدھ کی شام شدید بارش کے بعد یہ علاقہ دوبارہ زیر آب آ گیا۔
بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور کئی مقامات پر ٹریفک جام نے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ بارش کی کئی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جن میں لوگوں کو بارش کے بعد حالات سے نبرد آزما دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں بھی دیکھا صرف پانی تھا۔ تاہم دہلی کے لوگوں کی پریشانیاں ابھی دور نہیں ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی دہلی میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے
دہلی میں شدید بارش کے درمیان شرومنی اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے دہلی میں بارش کو ‘ڈراؤنا خواب’ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹریفک کی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ایمرجنسی کے دوران ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینس کو دیکھ کر مایوسی ہوئی۔