Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاخطے میں جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر اسرائیل کو سزا دینا...

خطے میں جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر اسرائیل کو سزا دینا ضروری ہے: ایران

تہران:ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے سے کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں جنگ کے پھیلاؤ پر یقین نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی عدم استحکام کی فضا میں اضافہ کرنا چاہتا ہے ۔ ایران کی طرف سے یہ بیان پیر کےبروز سامنے آیا ہے۔
ایک روز قبل گروپ سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے فریقین کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔
گروپ سیون کا یہ اجلاس اٹلی کی زیر صدارت ہوا تھا، جس میں شرق اوسط کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو بدھ کے روز تہران میں اچانک قتل کر کے علاقے میں پہلے سے چلی آرہی کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تاہم پیر کے روز ایران نے اپنے بیان میں یہ کہہ کر ماحول کو قدرے بہتر کرنا چاہا ہے کہ’ وہ جنگی پھیلاؤ کی طرف نہیں ہے۔ ‘

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments