Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلپیرس: ونیش پھوگاٹ کا کمال ، اولمپک ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے...

پیرس: ونیش پھوگاٹ کا کمال ، اولمپک ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون

پیرس: پہلوان ونیش پھوگاٹ نے منگل (6 اگست) کو اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کی۔ انہوں نے خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے میں کیوبا کی لوپیز گزمین کو شکست دے کر ریسلنگ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ وہ اولمپک فائنل میں پہنچنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون ریسلر بن گئیں۔ اس جیت کے ساتھ انہوں نے تمغہ یقینی بنالیا۔ ان سے پہلے ساکشی ملک واحد ہندوستانی خاتون ریسلر ہیں جنہوں نے اولمپک میڈل جیتا ہے۔ ساکشی نے 2016 میں ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا
ونیش نے آخری چند سیکنڈ میں میچ کا رخ موڑ دیا اور 3-2 کی یادگار جیت درج کی۔ اس کے بعد انہوں نے کوارٹر فائنل میں سابق یورپی چیمپئن اور 2018 کی عالمی چیمپئن شپ کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے لیواچ کے چیلنج کو 7-5 سے ختم کر دیا۔ 29 سالہ ونیش، اپنا تیسرا اولمپکس کھیل رہی ہیں، اب ان کھیلوں میں اپنے پہلے تمغے سے صرف ایک جیت دور ہے
پیرس اولمپکس ونیش پھوگاٹ کا تیسرا اولمپکس ہے۔ 2016 میں ریو اور 2021 میں ٹوکیو میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ وہ دونوں اولمپکس میں صرف کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ یہاں تک کہ 2024 میں، اس نے جس طرح کی قرعہ اندازی کی، کسی کو بھی اس کے فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں تھی۔ ونیش نے پیرس میں 50 کلوگرام مقابلے میں عالمی چیمپئن اور دفاعی چیمپئن جاپانی پہلوان یوئی سوساکی کو 3-2 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔
ونیش سوساکی کو شکست دینے والی دنیا کی پہلی ریسلر ہیں۔ اس میچ سے پہلے سوساکی نے لگاتار 82 میچ جیتے تھے۔ ونیش پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل میں یوکرائن کی یوکسانا لیواچ کو 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں کیوبا کے لوپیز گزمین کو 5-0 سے شکست دی۔ فائنل میچ بدھ (7 اگست) کو ہوگا۔ ونیش نے پیرس اولمپکس کے لیے اپنا وزن کم کیا تھا۔ وہ ٹوکیو میں 53 کلوگرام کے ایونٹ کا حصہ تھیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments