Saturday, January 11, 2025
Homeدنیابراہ راست پرواز، ریاض اور لندن کے درمیان فضائی رابطے بڑھائے جا...

براہ راست پرواز، ریاض اور لندن کے درمیان فضائی رابطے بڑھائے جا رہے

ریاض:سعودی عرب کے سیاحت کے وزیر احمد بن عقیل الخطیب نے وزارت کے ہیڈکوارٹرز میں ورجن اٹلانٹک ایئر لائنز کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ ہوائی رابطے کے پروگرام تھا۔ اس معاہدے کا مقصد سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا ہے۔ اس پروگرام میں ریاض اور لندن کو جوڑنے والا ایک براہ راست راستہ شروع کیا جائے گا جس کا مقصد لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان یومیہ پرواز کی شرح کو بڑھانا ہے۔ تاکہ اس سے مملکت کے مختلف شہروں تک رسائی کی سہولت بہتر ہو۔ یہ منصوبہ اگلے مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس میں ائیر بس ’’ اے 330‘‘ طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔
سعودی مارکیٹ میں ورجن اٹلانٹک کا داخلہ سال کے آغاز سے ایئر کنیکٹیویٹی پروگرام (اے سی پی) کے ساتھ تعاون کرنے والی دسویں ایئر لائنز کی نمائندگی کر رہا ہے۔ یہ پروگرام سعودی عرب میں فضائی رابطے کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔
ایئر کنیکٹیویٹی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماجد خان نے بتایا کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ اور ریاض کے درمیان پروازوں کے ساتھ ورجن اٹلانٹک کے داخلے سے فضائی رابطے میں اضافہ ہوگا اور برطانیہ سے سعودی عرب آنے والی بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
واضح رہے ہوائی رابطہ پروگرام کا مقصد مملکت میں سیاحت کی ترقی کو بڑھانا ہے۔ پروگرام کا مقصد سعودی عرب اور دنیا کے ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا، موجودہ اور ممکنہ ہوائی راستوں کو ترقی دینا اور مملکت کو نئے عالمی مقامات سے جوڑنا ہے۔ یہ کنیکٹیویٹی پروگرام قومی سیاحت کی حکمت عملی اور قومی ہوا بازی کی حکمت عملی کے تحت فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments