Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاحماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے معاہدے پر بات چیت کررہے...

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے معاہدے پر بات چیت کررہے ہیں: بائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے بات چیت ابھی جاری ہے۔
صدر بائیڈن نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے بارے میں “ہم ابھی بھی بات چیت کررہے ہیں”۔
بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے غزہ اور مصر کے درمیان فلاڈیلفیا (صلاح الدین) محور میں اسرائیلی فوج کی موجودگی سے متعلق پوچھے گئے’العربیہ‘ اور ’الحدث‘ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “میں نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت نہیں کر رہا ہوں، لیکن میری ٹیم مصر اور قطر کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔
قبل ازیں نیتن یاہو نے پیر کے روز کہا تھا کہ اسرائیلی افواج کو غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر فلاڈیلفیا محور (صلاح الدین محور) کا کنٹرول برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے وہ فلاڈیلفیا کے معاملےمیں دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
اسرائیلی حکام کی طرف سے غزہ میں چھ قیدیوں کی لاشوں کی بازیابی کے اعلان کے ایک دن بعد ایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ “جنگ کے اہداف کا حصول فلاڈیلفیا کے محور سے گذرتا ہے”۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ “فلاڈیلفیا کے محور کا کنٹرول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مغوی افراد کو غزہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے”۔
حماس نے امریکہ، قطر اور مصر کی سرپرستی میں ہونے والے مذاکرات میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
چھ قیدیوں کی ہلاکت سے اسرائیل میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے اس معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی پر غصہ ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments