Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: ہند۔ پاک سیمی فائنل میں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: ہند۔ پاک سیمی فائنل میں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 ہندوستان نے جمعرات کو جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ادھر جمعرات کو انڈیا نے جنوبی کوریا شکست دے کر پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انڈیا نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی اور اس طرح سیمی فائنل میں بھی اپنی جگہ یقینی بنائی۔ انڈیا پہلے ہاف میں حاوی رہا جب اریجیت سنگھ کے گول نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور کپتان ہرمن پریت سنگھ کے 200ویں گول کے ساتھ یہ برتری دوگنا ہو گئی۔ تاہم جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں واپسی کی اور پنالٹی کارنر کے ذریعے ایک گول کیا۔ اس کے بعد ہرمن پریت نے تیسرے کوارٹر میں اپنا دوسرا گول کرکے انڈیا کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ انڈیا نے گذشتہ روز ملائیشیا کو 8-1 سے ہرا ہرایا تھا جو پہلے ہی جاپان کو 5-1 اور چین نے 3-0 سے شکست دے چکا تھا۔
دوسری جانب اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے جمعرات کو میزبان ملک چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ عماد شکیل بٹ کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا اور چین کو پوری طرح بے بس کیے رکھا۔ پاکستان کے ندیم احمد اور حنان شاہد میچ کے سٹار رہے جنہوں نے دو دو گول کر کے پاکستان کو یک طرفہ فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کی جانب سے پانچواں گول عبدالرحمن نے کیا جب کہ چین کی جانب سے واحد گول گاو جیشینگ کی جانب سے کیا گیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments